Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹرمپ پر حملہ: ایلون مسک کا ’آئرن سوٹ‘ بنانے کا اعلان

مجھ پر گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران دو حملے ہوچکے ہیں، ایلون مسک
شائع 15 جولائ 2024 11:25pm

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد ٹیک ٹائیکون ایلون مسک نے کے بیان نے سب کی توجہ حا صل کر لی ہے۔

حال میں ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد ایلون مسک نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ آئرن مین’ اسٹائل کا دھاتی آرمر سوٹ تیار کرنے کی خواہش مند ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے علاوہ ’دی سمپسنز‘ نے مزید کیا پیشگوئیاں کی ہیں

ایلون مسک نے ایکس پر لکھا کہ ، ہوسکتا ہے کہ شاید اب وقت آگیا فلائنگ میٹل سوٹ کو آرمر سوٹ بنایا جائے۔

دنیا کے امیر ترین شخصیات میں شامل ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی نے یہ بھی بتایا کیا کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران پر بھی دو حملے ہوچکے ہیں۔ حملہ آوروں کو ٹیسلا کے آفس سے 20 منٹ کی دوری پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملہ، بال بال بچ گئے

انکا یہ تبصرہ اور ٹرمپ کے 2024 کی صدارت کےلیے حمایت کی پیشکش پہلی بار اس وقت سامنے آئی جب ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی ہے۔

Donald Trump

Elon Musk