Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور : اسپتال کے واش روم میں جواں سالہ لڑکی سے زیادتی، ملزم گرفتار

جس 18 سالہ لڑکی سے زیادتی کی وہ بیمار تھی اور اسپتال میں داخل تھی، پولیس
شائع 15 جولائ 2024 09:19pm
علامتی تصویر/ گوگل
علامتی تصویر/ گوگل

لاہور میں گلاب دیوی اسپتال میں داخل 18 سالہ لڑکی سے مبینہ طور پر زیادتی کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق لیبارٹری ٹیکنیشن کے اسٹوڈنٹ نے واش روم میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال میں داخل مریضہ سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ نصیرآباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، متاثرہ لڑکی ننکانہ صاحب کی رہائشی ہے۔

لاہور میں خاتون کو سڑک پر ہراساں کرنے والا عادی ملزم گرفتار

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم نے ساتھی کے ہمراہ جرم کا ارتکاب کیا، جلد دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا تھا کہ زیادتی کا واقعہ 13 جولائی کو پیش آیا تھا، ملزم کو اسپتال سے ہی گرفتار کیا گیا۔

lahore

lahore police

SEXUAL HARRASMENT