Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اسپتال میں علاج کے لیے آنے والا شخص 2 دن تک لفٹ میں بند رہا، آگے کیا ہوا؟

اہلخانہ نے گمشدگی کی رپورٹ پولیس میں جمع کرا دی تھی
شائع 15 جولائ 2024 07:21pm
تصویر بھارتی میڈیا
تصویر بھارتی میڈیا

علاج کیلئے اسپتال جانے والا شخص لفٹ میں دو دن تک پھنسا رہا جسے دو دن بعد ریسکیو کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 59 سالہ ریاست کیرالا کا رہائشی رویندرن نیئر ہفتے کے دن چیک اپ کرانے کی غرض سے اسپتال گیا جہاں وہ اسپتال کی لفٹ میں پھنس گیا اور 2 تک لفٹ میں ہی بند رہا جس کے بعد پیر کے روز لفٹ کو معمول کے مطابق چلانے کے بعد متاثرہ شخص کو ریسکیو کیا گیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق انہوں نے متاثرہ شخص سے متعلق بتایا کہ رویندرن نیئر اسپتال کی لفٹ میں پہلے فلور پر گیا اور جب وہ لفٹ کے ذریعے نیچے آیا تو وہ بند ہی رہ گئی۔

پولیس نے بتایا کہ رویندرن نیئر کی گمشدگی پر اس کے اہلخانہ نے اسپتال عملے کے ساتھ پولیس میں رپورٹ بھی درج کرا دی تھی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ شخص کا موبائل فون بھی بند تھا۔ وہ دو دن تک لفٹ میں بند رہا اور پیر کو جب معمول کے مطابق لفٹ چلائی گئی تو اسے باہر نکالا گیا۔

hospital

Lift

man

stuck

2 days