Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی نواز شریف سے تیسری ملاقات، مخصوص نشستوں اور پی ٹی آئی پابندی پر حکومتی حکمت عملی تیار

تحریک انصاف پر پابندی سمیت دیگر اقدامات پر عمل درآمد کی حکمت عملی پر بھی مشاورت
شائع 15 جولائ 2024 07:05pm

وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے تین روز میں تیسری بار ملاقات ہوئی ہے، مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد حکومت نے اپنی حکمت عملی وضع کرلی ہے۔

نوازشریف نے ملاقات کے دوران شہباز شریف کو تمام آئینی اور سیاسی آپشن استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے، وزیراعظم نے نواز شریف کو صدر آصف زرداری سمیت دیگر اتحادیوں سے رابطوں اور مشاورت سے آگاہ کیا۔

’ایک سیکنڈ کے لیے بھی پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہونے دیں گے‘،حکومتی فیصلے پر پی ٹی آئی کا ردعمل

چھانگلہ گلی رہائش گاہ پر ہونے والی مشاورت میں مریم نواز بھی موجود تھیں،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں تحریک انصاف پر پابندی سمیت دیگر اقدامات پر عمل درآمد کی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوئی، مشاورتی عمل میں کیے گیے تمام فیصلوں سے پارٹی کے سینیر رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔

پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر سیاسی جماعتوں کا ردعمل: ’حکومت عمران خان کی غلطیاں دہرارہی ہے‘

ذرائع کے مطابق محرم کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی بلایا جائے گا، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس بھی شیڈول سے قبل بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اہم فیصلوں کے حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لے گی، اس کے علاوہ نواز شریف کی ہدایت پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس اگلے ہفتے کے دوران طلب کیا جائے گا۔

مخصوص نشستوں کا کیس: ن لیگ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کردی

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے وزیراعظم کی ہدایت پر اجلاس بلانے کی سمری تیار کرلی ہے، جس میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں پر فیصلے کے تناظر میں بحث ہوگی۔

Nawaz Sharif

Supreme Court of Pakistan

PM Shehbaz Sharif

Ban on PTI

Reserved Seats Verdict