Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

آسٹریلیا کے ٹونی ہیمنگ کو پی سی بی نے چیف کیوریٹر مقرر کردیا

ٹونی ہیمنگ نئی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے بدھ کو لاہور پہنچیں گے
شائع 15 جولائ 2024 05:27pm

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے ٹونی ہیمنگ کو چیف کیوریٹر مقرر کردیا، ٹونی ہیمنگ نئی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے بدھ کو لاہور پہنچیں گے۔

ٹونی ہیمنگ بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پچز تیار کریں گے، وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی پچز کی تیاری کی بھی نگرانی کریں گے۔

ٹونی ہیمنگ کو پچز کی تیاری کا چالیس سال سے زائد کا وسیع تجربہ ہے، وہ مختلف ممالک میں ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں، ٹونی ہیمنگ 2007 سے 2017 تک آئی سی سی کے ہیڈ کیوریٹر بھی رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹونی ہیمنگ نے آسٹریلیا کے کئی مشہور کرکٹ گراؤنڈز بشمول میلبورن، پرتھ اور تسمانیہ کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک میں کام کیا ہے۔

PCB

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)