Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فون ٹیپ کرنے کی اجازت کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں ایک اور درخواست

جسٹس فاروق حیدر نے لارجر بینچ بنانے اور تمام درخواستوں کی اجتماعی سماعت کی سفارش کردی۔
شائع 15 جولائ 2024 10:43am

لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کی طرف سے حساس اداروں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دیے جانے کے خلاف ایک اور درخواست لارجر بینچ کو بھیجنے کی سفارش کردی۔

جسٹس فاروق حیدر نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت کا حساس ادارے کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے۔

منیر احمد نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ موجودہ درخواست کے حتمی فیصلے تک مذکورہ نوٹیفکیشن کے حوالے سے کارروائی کو معطل کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے درخواست پر لارجر بینچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے کیس فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ارسال کردی۔ جسٹس فاروق حیدر نے اسی نوعیت کی تمام درخواستوں کو اجتماعی سماعت کیلئے لگانے کی بھی سفارش کی ہے۔

مزید پڑھیں :

عمر ایوب کا آئی ایس آئی کو فون ٹیپنگ کی اجازت کا نوٹیفکیشن چیلنج کرنے اعلان

حساس ادارے کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا اختیار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

فون ٹیپنگ اس وقت کی اشد ضرورت ہے، بیرسٹر عقیل ملک

Lahore High Court

phone taping

ONE MORE PETITION