Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز اور مریم اپنی جعلی سلطنت کو دُم سے پکڑنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، بیرسٹر سیف

عوام لندن بھاگنے والوں پر خصوصی نظر رکھیں، اس بار پلیٹ لیٹس گرنے کے بہانے نہیں چلیں گے، رہنما پی ٹی آئی
اپ ڈیٹ 15 جولائ 2024 07:31pm

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عوام لندن بھاگنے والوں پر خصوصی نظر رکھیں، اس بار پلیٹ لیٹس گرنے کے بہانے نہیں چلیں گے، شہباز شریف اور مریم نواز اپنی جعلی سلطنت کو دُم سے پکڑنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز اپنی جعلی سلطنت کو دُم سے پکڑنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، دونوں کے ہاتھوں میں صرف دُم ہی بچی ہے باقی سلطنت ہاتھ سے نکل چکی ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ لندن پلان تہس نہس ہوچکا ہے، عوام لندن بھاگنے والوں پر خصوصی نظر رکھیں، اس بار پلیٹ لیٹس گرنے کے بہانے نہیں چلیں گے، فرائی پین سے کپڑے پریس کرنے کا ڈرامہ سیزن بھی شروع ہونے والا ہے۔

عدالت کا صنم جاوید کو مکمل طور پر خاموشی اختیار کرنے کا حکم، گھر جانے کی اجازت

انہوں نے مزید کہا کہ صرف مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد جعلی سلطنت کی بنیادیں ہل گئی، الیکشن ٹربیونل کے فیصلے آنا ابھی باقی ہے، ٹربیونل کے انصاف پر مبنی فیصلوں سے فارم 47 کا سارا کچھا چٹھا کھول جائے گا۔

کاپی کیٹ مریم نواز نے ہمارے ایک اور منصوبے کی کاپی کرلی، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا

فارم 47 حکومت کے تابوت میں آخری کیل علی امین گنڈاپور ٹھونکیں گے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ فارم 47 پر بنی حکومت کی بنیادیں اتنی کمزور ہیں کہ جعلی سلطنت کو چند ماہ کا سہارا بھی نہیں دے سکا۔

خیبر پختونخوا

peshawar

Maryam Nawaz Sharif

PM Shehbaz Sharif

barrister saif

Barrister Muhammad Ali Saif

Khyber Pakhtunkhwa Information Advisor