Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رواں سال پہلی بار سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرے گا

دوپہر 12 بج کر 27 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا
شائع 15 جولائ 2024 08:46am

رواں سال پہلی بار سورج آج بروز پیر کو خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرے گا۔

تفصیلات کے مطابق 15جولائی بروز پیر کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا، یہ واقعہ رواں سال کا پہلا ہوگا۔

سعودی عرب کی نگراں فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق سعودی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 27 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔

سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکتے ہیں۔

خانہ کعبہ کے ’کسوہ‘ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب کا اعلان

حج کے ایام قریب، خانہ کعبہ کے چھپے ہوئے دروازے سے متعلق دلچسپ حقائق

ایسی صورت حال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیتا۔

Saudia Arabia

Khana Kaba

Saudi Arabia

Saudi Arab

sun