حماس کا غزہ جنگ بندی مذاکرات سے دستبردار ہونے کا اعلان
محمد دیف اسرائیلی حملے میں محفوظ ہیں اور کام کررہے ہیں، حماس عہدیدار
حماس نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں قتل عام کرنے اور مذاکرت میں غیر سنجیدہ رویہ اپنا کی وجہ سے غزہ تنازع پر ہونے والی جنگ بندی کے مذاکرات سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔
عالمی میڈیا نے حماس کے ایک سیئنئر عہدیدار کا حوالے دے کر کہا کہ حماس کے فوجی رہنما محمد دیف اسرائیل کے جنوبی غزہ کے ایک امدادی کیمپ پر بم حملے کے بعد ٹھیک ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیف اسرائیلی حملے میں محفوظ ہیں اور کام کررہے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس محمد دیف سے متعلق تفصیلات کو چھپاہ رہی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے لیے محمد دیف انتہائی مطلوب حماس کمانڈر ہیں۔
Palestine
ISRAELI MISSILE ATTACK
مقبول ترین
Comments are closed on this story.