Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں بھاری اچھال، کرپٹو کرنسی کی دنیا میں زلزلہ

کچھ کرپٹو سرمایہ کاروں اور شرط لگانے والوں کا خیال ہے کہ آنے والے مہینوں میں ٹرمپ کی مہم زور پکڑے گی
شائع 14 جولائ 2024 06:42pm

2024 کے امریکی انتخابات کے لیے ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کے بعد گزشتہ چند گھنٹوں میں بٹ کوائن کی قیمت 60 ہزار امریکی ڈالر فی کوئن سے اور چلی گئی ہے۔

ہفتہ کو ایک انتخابی ریلی کے دوران ٹرمپ پر گولیاں چلائی غئیں جس میں وہ معمولی زخمی ہوئے اور بچ گئے، حملے کے بعد انہیں محفوظ مقام پر لے جایا گیا۔

ٹرمپ پر حملہ کرنے والا اُنہی کی پارٹی کا رجسٹرڈ رُکن نکلا

تاہم، ”کوئن گیکو“ کے مطابق، خبر کے چند گھنٹوں کے اندر بٹ کوائن کی قیمت 58,337 ڈالر سے بڑھ کر 60,224 ڈالر تک پہنچ گئی، جو گزشتہ ہفتے کی بلند ترین قیمت ہے۔

لیکن بٹ کوائن میں ہونے والا اضافہ ٹرمپ سے متاثر ”میم کوائن“ کے مقابلے میں ہلکا ہے۔ اس واقعے کے بعد کرپٹو کرنسی ”TREMP“ نے قیمت میں سب سے نمایاں اضافہ دیکھا، جو 24 گھنٹوں میں 71 فیصد چھلانگ لگا کر 0.66 ڈالر تک پہنچ گیا۔ اسی طرح ”TRUMP“ میں 39 فیصد اضافہ ہوا، اور MAGA میں 33 فیصد اضافہ ہوا۔

گولی لگنے کے بعد مکا لہراتے ٹرمپ کی تصویر۔ صدارتی الیکشن کی دوڑ بدل گئی

خیال رہے کہ ٹرمپ کرپٹو کرنسی کے مضبوط حامی کے طور پر ابھرے ہیں اور آنے والے انتخابات میں اپنے حریف، موجودہ صدر جو بائیڈن سے ممتاز نظر آرہے ہیں۔

ٹرمپ کے قاتلانہ حملے میں زندہ بچ جانے کے بعد، کچھ کرپٹو سرمایہ کاروں اور شرط لگانے والوں کا خیال ہے کہ آنے والے مہینوں میں ٹرمپ کی مہم زور پکڑے گی۔

وہ یہ بھی اندازہ لگاتے ہیں کہ ٹرمپ کی جیت کرپٹو انڈسٹری کے لیے بائیڈن کے مقابلے زیادہ سازگار ریگولیٹری حالات کا باعث بنے گی۔

Donald Trump

cryptocurrency

bitcoin