Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ: لاپتہ افراد کے لواحقین اور حکومتی وفد میں مذکرات کامیاب، دھرنا ختم

لاہتہ ظہیر بلوچ کی بہن یاسمین عبداللہ اور حکومتی وفد کے درمیان تحریری معاہدے کے بعد دھرنا 15 دن کیلئے مؤخر کیا گیا
شائع 14 جولائ 2024 01:55pm

کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے لواحقین اور حکومتی وفد کے درمیان مذکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد مظاہرین نے دھرنا 15 روز کے لیے ختم کردیا۔

کوئٹہ کے عبدالستار ایدھی المعروف ہاکی چوک پر لاپتہ افراد کے لواحقین نے حکومتی وفد سے مذکرات کے کیے، لاہتہ ظہیر بلوچ کی بہن یاسمین عبداللہ اور حکومتی وفد کے درمیان تحریری معاہدے کے بعد دھرنا 15 دن کے لیے مؤخر کردیا گیا۔

باہمی اتفاق رائے سے طے پایا کہ ظہر بلوچ کی گمشدگی کا مقدمہ سی ٹی ڈی کے ںامعلام افراد کے خلاف درج کیا جائے گا، 11 جولائی کو گرفتار کیے جانے والے تمام مظاہرین کو رہا اور مقدمات ختم کیے جائیں گے جبکہ 13 جولائی کو توڑ پھوڑ کرنے والوں کو قانون کے کہڑے میں لایا جائے گا، جن سے لاپتہ افراد کے لواحقین کا کوئی تعلق نہ ہوگا۔

بلوچ یکجتی کونسل کے مظاہرین کو سامان واپس کیا جائے گا، لاپتہ ظہیر بلوچ کی بازیابی کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے جو 15 دنوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔

پندرہ روز کے دوران کوئی دھرنا نہیں دیا جائے گا جبکہ مستقبل میں کسی قسم کے احتجاج اور دھرنے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

بلوچستان

quetta

missing person

Baloch Solidarity Committee