Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

تحریک انصاف کے کتنے ممبران قومی اسمبلی نے بیان حلفی جمع کردیے

ممبران قومی اسمبلی کی جانب سے بیان حلفی سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد جمع کرایا گیا
اپ ڈیٹ 14 جولائ 2024 06:31pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی نے بیان حلفی جمع کرا دیے ہیں، بیان حلفی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جمع کرائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے 90 فیصد ممبران قومی اسمبلی کی جانب سے بیان حلفی پارٹی سیکریٹریٹ میں جمع کرائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دیگر ممبران کی جانب سے بھی بیان حلفی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ پارٹی کی جانب سے آج جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے روپوش رہنما سامنے آنے کو تیار، تنظیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم، پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں حاصل کرنے کی اہل ہے: سپریم کورٹ کا مختصر تحریری فیصلہ جاری

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ، سینیٹ و قومی اسمبلی اجلاس بلانے پر غور

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے 39 اراکین اسمبلی کو پارٹی کے ممبران قرار دیا تھا، جبکہ 41 ممبران قومی اسمبلی کو 15 دن میں پاکستان تحریک انصاف سے وابستگی کا نیا بیان حلفی بھی جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

پی ٹی آئی کے وکیل محمد اظہر صدیق کی جانب سے بتانا تھا کہ پارٹی پیر کے روز بیان حلفی جمع کرائے گی، جبکہ آج ممبران قومی اسمبلی سے بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

Supreme Court

reserved seats

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)