Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

ملک بھر میں 7 محرم کے جلوس کے حوالے سے سخت سیکیورٹی انتظامات، موبائل فون سروس بند

پشاور، کوئٹہ اور کراچی میں جلوسوں کے حوالے سے روٹس پر سیکیورٹی اہلکار تعینات، سی سی ٹی وی سے جلوس کے مقامات کی نگرانی
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

ملک بھر میں 7 محرم کے جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے۔

کوئٹہ

تفصیلات کے مطابق ساتویں محرم الحرام کے موقع پرکوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فوم بند ہونے سے صارفین کو مشکلات کاسامنا ہے۔

ساتویں محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس آج برآمد ہوگا، جلوس کے لئے سیکورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مرکزی جلوس سہ پہر 3 بجے امام بارگاہ کلاں پرنس روڈ سے برآمد ہوگا۔ جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ کلاں پر اختتام پزیر ہوگا۔

محرم الحرام کااحترام نہ کرنے پر عمران عباس میڈیا پر برہم ، پوسٹ شیئر کر دی

پولیس حکام کا بتانا تھا کہ جلوس کے روٹ پر سیکورٹی پر 2000 سے زائد پولیس اہلکار تعینات رہیں گے۔ پولیس کے ساتھ ایف سی اہلکار بھی جلوس کے روٹ پر تعینات کئے گئے ہیں۔

جلوس کے روٹ پر تمام دکانوں اور مارکیٹوں کو سیل کردیا گیا، ساتویں محرم کے مرکزی ماتمی جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی جلوس کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ پولیس حکام کا مزید بتانا تھا کہ موبائل سروس رات 12 بجے تک معطل رہے گی۔

پشاور

پشاور میں شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس امام بارہ آغاسید عالم شاہ جعفری، کوچی بازار سے آج برآمد ہوگا۔ مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں کوچی بازار چوک شہباز، قصہ خوانی، محلہ جنگی، جہانگیر پورہ،کوہاٹی چوک سے ہوتا ہوا اپنے ہی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہو گا۔

کراچی : 8 ، 9 اور 10 محرم کو کون سے راستے کھلیں کون سے بند ہونگے ؟ ٹریفک پلان جاری

ذرائع کے مطابق شہر میں آج مجموعی طور پر 20 مجالس ہوگی۔ محرم الحرم کے حوالے سے شہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی کے لئے 14 ہزار پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی ناکہ بندیکی گئی ہے جبکہ سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کیلئے کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی جاری ہے۔

کراچی

کراچی میں بھی محرم الحرام کے سلسلے میں کراچی سمیت سندھ بھرمیں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

محرم الحرام کی مناسبت سے سندھ رینجرز اور پولیس کا کراچی اور اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

فلیگ مارچ کراچی مہران ڈپو، داؤد چورنگی، نیو سبزی منڈی، نیو کراچی، لیاقت آباد، شاہد شہید پارک سے نکالا گیا۔ گلبرگ ٹاؤن، جنگل شاہ کالج، ملیر ہالٹ، کالا پل، یونیورسٹی روڈ، مزارقائد، لی مارکیٹ، پی آئی ڈی سی سمیت دیگر علاقوں میں کیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق فلیگ مارچ کے دوران اہم امام بارگاہوں اور جلوس کی گزر گاہوں کا معائنہ بھی کیا گیا، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں میں اضافی نفری تعینات ہے۔

karachi

quetta

peshawar

juloos

moharram

mobile phone services