Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی ویب سائٹ نے 7 ارب کا قرضہ 70 لاکھ ڈالر کا بنا ڈالا

انڈیا ٹوڈے کی ویب سائٹ نے پاکستان کی معاشی ابتری کے تذکرے کے ساتھ خبر کی سُرخی میں سنگین غلطی کردی
شائع 14 جولائ 2024 11:46am

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے گزشتہ روز پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج (قرضے) پر آمادگی ظاہر کی۔ یہ خبر پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے میڈیا میں خوب چلی۔ آئی ایم ایف سے پاکستانی حکام کے مذاکرات 6 ماہ سے بھی زائد مدت تک جاری رہے۔

پاکستان کو 7 ارب ڈالر کا قرضہ دیا جارہا ہے جو 37 ماہ کے دوران اقساط کی شکل میں دیا جائے گا۔ اس خبر کو شائع کرتے وقت بھارت کے معروف جریدے انڈیا ٹوڈے کی ویب سائٹ نے شاندار جذباتیت کا مظاہرہ کیا۔

خبر کی سُرخی کے پہلے لفظ کے ذریعے پاکستان کی معاشی اور مالیاتی ابتری کا ذکر کرتے ہوئے ویب سائٹ نے لکھا کہ پاکستان کو 7 ملین (یعنی 70 لاکھ) ڈالر کا قرضہ دیا جارہا ہے۔ خبر بنانے والا پاکستان کی معاشی ابتری کا ذکر کرتے ہوئے ایسا جذباتی ہوا کہ 7 بلین (ارب) کو 7 ملین لکھ گیا۔ یہ خبر ہفتہ 13 جولائی کو دن کے سوا تین بجے شائع کی گئی تھی اور اب تک تصحیح نہیں کی گئی ہے۔

india today

SEVEN BILLION

SEVEN MILLION

HEADLINE