Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں پولیس مقابلوں میں 1 ملزم ہلاک، 4 گرفتار، 2 ڈکیت عوام کے ہتھے چڑھ گئے

بدنام زمانہ منشیات فروش سمیع اللہ عرف ملا گزشتہ رات گلستان جوہر میں چھاپے کے دوران پولیس مقابلے میں مارا گیا
اپ ڈیٹ 14 جولائ 2024 06:33pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں میں ایک ملازم ہلاک جبکہ 4 گرفتار کر لیے گئے، دوسری جانب اورنگی ٹاؤں میں 2 ڈکیت عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروش سمیع اللہ عرف ملا گزشتہ رات گلستان جوہر میں چھاپے کے دوران پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ 20 سال سے منشیات کااڈہ چلانے والا مفرور ملزم مقابلے میں مارا گیا ہے۔

ہلاک ملزم متعدد منشیات کے مقدمات میں مفرور تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

جبکہ دوسری جانب اتحاد ٹاؤں میں بھی پولیس کا موٹرسائیکل سوار چار ڈکیتیوں سے مقابلہ ہوا ہے۔ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، اور دو موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔ گرفتارملزمان کی شناخت مراد علی، عامر، وقار، وقاص کے ناموں سے ہوئی ہے۔

کراچی : غیر ملکی شہریوں کو لوٹنے والا کرولا گینگ کا مرکزی ملزم پکڑا گیا

دوسری جانب کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں واردات کرتے 2 ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔

پولیس کے مطابق تشدد کے بعد دونوں ڈاکوؤں کو پولیس کےحوالے کر دیا گیا ہے۔

اورنگی ٹاون میں نامعلوم سمیت سے گولی لگنےسے شہری زخمی ہوگیا جبکہ کورنگی سیکٹر پینتس اے میں شہری سے لوٹ مار کے دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

عباسی شہید اسپتال کے او پی ڈی انچارج خاتون کو ہراساں کرنے لگے

ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ملزم آصف کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ساتھی فرار ہوگئے۔

ادھر سی یو کے قریب دوست کے تشدد سے خاتون زخمی ہوگئی ہے، پولیس کے مطابق نیم بیہوشی کی حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

karachi

Robbery

Sindh Police

killed

Arrested

Dacoity