Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جماعت اسلامی کا بجٹ میں ظالمانہ ٹیکسز کیخلاف اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان

لاہور میں جماعت اسلامی کا ملتان روڈ پر مہنگی بجلی اور اوور بلنگ کیخلاف احتجاج
اپ ڈیٹ 14 جولائ 2024 08:20pm

لاہور میں جماعت اسلامی نے ملتان روڈ پر مہنگی بجلی اور اوور بلنگ کے خلاف احتجاج کیا۔ جب کہ 26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا۔

لاہور میں جماعت اسلامی کے دھرنے میں مظاہرین نے مہنگی بجلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی نے آج ملک گیر احتجاج کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام دشمن اقدامات کےخلاف ”حق دو عوام کو“ تحریک چلا رہے ہیں۔جماعت اسلامی کےسوا کوئی بھی جماعت عوام کی ترجمانی کرتی نظر نہیں آرہی ہے۔

اسلام آباد میں 26 جولائی کو دھرنا دینے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بجلی ٹیرف میں بے تحاشا اضافے اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف اسلام آباد میں 26 جولائی کو دھرنا دیا جائے گا اور مطالبات کی منظوری تک وہاں سے نہیں اٹھیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دھرنے تک عوامی موبلائزیشن جاری رہے گی، ہماری تحریک عوام دشمن بجٹ کے خلاف ہے، اب حکومت کو بجلی کے بھاری بلوں اور ظالمانہ سلیب سسٹم پر عوام کو ریلیف دینا ہو گا۔

جماعت اسلامی کا بجٹ میں ٹیکسز کیخلاف اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ حکمران آئی ایم ایف کے حکم پر بجلی بلوں میں اضافہ کر رہے ہیں، حکمران اشرافیہ ظالمانہ ٹیکس اور پیٹرول کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کررہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ عوام دشمن اقدامات کے خلاف ”حق دو عوام کو“ تحریک چلارہے ہیں، 26 جولائی کے پرامن دھرنے میں سب کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں، عوامی حقوق کے لیے سڑکوں پر بھی نکلیں گے،عدالتوں میں بھی جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں، سپریم کورٹ ایک جوڈیشل کمیشن بنائے، فارم 45کی بنیاد پر ہر سیٹ کا فیصلہ کرے، عدالت کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کی کوئی اخلاقی حیثیت باقی نہیں رہی، چیف الیکشن کمشنر فوری طور پر استعفیٰ دیں۔

حافظ نعیم الرحمان مزید کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگانے والی پارٹیوں نے مخصوص نشستیں لے لیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ آدھا نہیں پورا قبول کیا جائے، جماعت اسلامی کے سوا کوئی بھی جماعت عوام کی ترجمانی کرتی نظر نہیں آرہی، رائٹ آف انفارمیشن کے تحت قوم کا یہ حق ہے کہ اس کے سامنے تمام معاہدے لائیں جائیں، آئی پی پیز کو بے نقاب کیا جائے۔

کیا جماعت اسلامی کے دھرنے میں پی ٹی آئی شامل ہو گی ؟ فیصلہ آج رات متوقع

مہنگی بجلی اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف لاہور میں جماعت اسلامی کا احتجاج

واضح رہے کہ یکم جولائی کو جماعت اسلامی نے بجلی اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا، جو 26 جولائی تک مؤخر کردیا گیا تھا۔

lahore

Hafiz Naeem ur Rehman

Jamat e Islami

Hafiz Naeem

HAFIZ NAEEMUR REHMAN

jamat e islami protest

JAMAT e ISLAMI LAHORE