Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب کا فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم

مریم نواز کی ہدایت پر ہونے والے مذاکرات میں فلور ملز ایسوسی ایشن کی قیادت کو قائل کرلیا گیا
شائع 14 جولائ 2024 11:03am

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

آٹے کی قلت ہوگی نہ روٹی مہنگی ہوگئی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے فلور ملز کی ہڑتال ختم کرا دی، فلور ملز ایسوسی ایشن ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف پنجاب میں ہڑتال نہیں کرے گی۔

مریم نوازشریف کی ہدایت پر ہونے والے مذاکرات میں فلور ملز ایسوسی ایشن کی قیادت کو قائل کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب میں ہڑتال نہ کرنے کے فیصلے پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور دیگر قائدین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ٹیکس نفاذ کیخلاف فلور ملز کی ملک گیر ہڑتال، آٹے کی قلت کا خدشہ

فلور ملز کی ہڑتال، تندور مالکان نے تندور بند کرنے کا عندیہ دے دیا

پنجاب میں فروخت ہونیوالے آٹے پیکجنگ کے قوانین میں تبدیلی

مریم نواز نے کہا کہ آٹا اور روٹی مہنگی ہونے کا نقصان صرف غریب عوام کو ہوگا، جائز تحفظات اور مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گی، جائز مسائل کے حل کے لیے ہڑتال کرنے کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہڑتال کے نتیجے میں آٹے کی قلت اور عوام کے لئے روٹی مہنگی ہونے کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

پنجاب میں چیف منسٹر کلائمیٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

دوسری جانب پنجاب میں چیف منسٹر کلائمیٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔

میرا پنجاب سموگ فری مہم کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ماحولیات کی بہتری کیلئے پائیدار اقدامات کرتے ہوئے پنجاب میں چیف منسٹر کلائمیٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سموگ کے مستقل سدباب کے لئے مل جل کر اقدامات کرنا ہوں گے، سموگ فری پنجاب انیشی ایٹو کے تحت ینگ گریجوایٹس کمیونٹی سروس کی منفرد خدمات سر انجام دیں گے، گزشتہ 2 سال میں اپنی ڈگری مکمل کرنے والے گریجوایٹ اپلائی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر پنجاب کلائمیٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے تحت انٹرنز کو ماہانہ 25 ہزار سکالر شپ دیا جائے گا، پروگرام کمیونٹی سروس اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کلائمیٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام میں 20 جولائی 2024 تک رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے، انٹرن شپ مکمل کرنے والے 18 تا 25 سال تک نوجوانوں کو کمیونٹی سروس سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا، انوائرمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے کمیونٹی سروس سرٹیفکیٹ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام سموگ کے سنجیدہ مسئلے کے حل کے لیے حکومت کا ساتھ دیں، گاڑیوں اور کارخانوں سے دھویں کے اخراج کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ پلاسٹک کے استعمال میں کمی لائی جائے اور فصلوں کی باقیات کو جلانے سے گریز کیا جائے، آج ہم اپنے ماحول کو صاف رکھنے کی کوشش نہیں کریں گے تو کب اور کون کرے گا؟ انشاء اللہ اس سال پنجاب حکومت کے اقدامات سے سموگ میں کمی آئے گی۔

cm punjab

Maryam Nawaz

lahore

Maryam Nawaz Sharif

Pakistan Flour Mills Association

flour mills

CM Punjab Maryam Nawaz

FINE FLOUR