Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: نقل میں استعمال موبائل فون بورڈ آفس لانے والی ٹیم لٹ گئی

انٹر بورڈ کے گیٹ کے پاس سے 3 افراد گن پوائنٹ پر موبائل فون چھین کر فرار
شائع 13 جولائ 2024 09:49pm

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے گیٹ پر ویجیلنس اور مانٹیرنگ ٹیم لٹ گئی ،ویجلنس ٹیم پرچے اور نقل میں استعمال موبائل فون لے کر آرہی تھی۔

ذرائع کے مطابق اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے گیٹ پر ویجیلنس اور مانٹیرنگ ٹیم ڈکیتوں کا نشانہ بن گئی ، جوں ہی ویجلنس ٹیم پرچے اور نقل میں استعمال موبائل فون لے کر انٹر بورڈ کے گیٹ کے پاس پہنچی کہ 3 افراد گن پوائنٹ پر ویجیلنس اور مانٹیرنگ ٹیم سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق انٹر بورڈ کے گیٹ کے پاس سے انٹر بورڈ کے گیٹ پر تعینات گارڈز نے کوئی ایکشن نہیں لیا، چیرمین انٹر بورڈ کراچی کہتے ہیں کہ گیٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز پولیس کو فراہم کر دی ہے۔

Robbery

Board of Intermediate Education