Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کے پاکستان نہ آنے کی خبروں پر بھارتی بورڈ کا بڑا بیان آگیا

واضح رہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کرنے جا رہا ہے
شائع 13 جولائ 2024 08:21pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

چیمپئینز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آںے کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

وہیں بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی دو روز قبل خبریں چلائی گئیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئینز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گی، بلکہ اس مرتبہ بھی انڈیا اپنے تمام میچز متحدہ عرب امارات یا سری لنکا میں کھیلے گا۔

مگر اب اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل نے خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیوٹرل وینیو کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ اس طرح کی خبریں کون چلارہا ہے اور کیوں؟ بورڈ کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

واضح رہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کرنے جا رہا ہے جو کہ فروری مارچ 2025 میں کھیلی جانی ہے، پاکستان نے آئی سی سی سے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول بھی شیئر کردیا ہے جس کے مطابق بھارت کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رکھے گئے ہیں۔

پاکستان

BCCI

Indian cricket team

Statement

Icc Champions Trophy 2025