Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عدالتی احکامات کے خلاف جبراً قید میں رکھنے پر ملک گیر مزاحمت کے سوا کوئی آپشن نہیں، پی ٹی آئی کور کمیٹی

مزید جھوٹے مقمات میں گرفتاری کی کوششیں کسی صورت گوارا نہیں، کور کمیٹی
شائع 13 جولائ 2024 07:38pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کورکمیٹی عدّت کیس کے فیصلے کے اثرات کے یک نکاتی ایجنڈے پر غور کرنے کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کیا، جس میں کہا گیا کہ عدالتی احکامات کے خلاف جبراً قید میں رکھنے پر ملک گیر مزاحمت کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے اجلاس میں عدّت مقدمے میں برّیت کے فیصلے کو حق اور سچ کی فتح قرار دیا اور عدت کیس میں بریت کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزائیں معطل، بری کرنے کا حکم

کور کمیٹی کا کہنا تھا کہ ظالموں اور سازشیوں کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔

کور کمیٹی نے کہا کہ عدالتی احکامات کے خلاف جبراً قید میں رکھنے پر ملک گیر مزاحمت کے سوا کوئی آپشن نہیں، اب عدالت کی ذمہ داری ہے کہ آمریت لپیٹ کر دستور بحال کروائیں۔

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

کور کمیٹی نے کہا کہ مزید جھوٹے مقمات میں گرفتاری کی کوششیں کسی صورت گوارا نہیں، توشہ خانہ کو چوتھی مرتبہ بالکل غیرقانونی طریقے سے استعمال کیا جارہا ہے۔

imran khan

PTI Core Committee

bushra bibi

nab reference

Iddat Nikah Case