Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہر ہفتے کے روز سانپ کاٹتا ہے اور زندہ بچ جاتا ہوں، نویں کوشش میں مرجاؤں گا، نوجوان کا حیران کن دعویٰ

سانپ نے خواب میں آکر کہا نویں کوشش میں وہ مجھے مار دے گا، متاثرہ نوجوان
شائع 13 جولائ 2024 05:00pm

بھارتی ریاست اتر پردیش کے فتح پور ضلع میں نوجوان کے ساتھ عجیب واقعہ پیش آرہا ہے، نوجوان کا دعویٰ ہے کہ اسے ہر ہفتہ ایک سانپ کاٹ جاتا ہے، 24 سالہ وکاس دوبے کو مبینہ طور پر 40 دنوں کے اندر ساتویں بار سانپ نے کاٹا ہے، بار بار سانپ کے کاٹنے نے نوجوان کو مشکل مالی حالت میں ڈال دیا ہے، جس کی وجہ سے اس نے مقامی حکام سے مدد کی درخواست کی ہے۔

وکاس دوبے کا دعویٰ ہے کہ اسے سانپ خواب میں نظر آیا تھا، اور نویں کوشش پر سانپ اس کی جان لے گا۔

نوجاان کو ساتویں بار سانپ نے اس وقت کاٹا جب وہ جمعرات کی شام اپنے چچا کے گھر تھا۔

وکاس دوبے نے بتایا کہ سانپ کے کاٹنے کا پہلا واقعہ دو جون کو پیش آیا جب سانپ نے گھر میں بستر سے اٹھنے کے بعد اسے کاٹا۔

وکاس کا کہنا ہے کہ ہر ہفتہ کو مجھے سانپ کاٹتا ہے۔ میں نے یہ خواب تیسری بار دیکھا ہے جس میں سانپ نے مجھے بتایا کہ وہ مجھے نو بار کاٹے گا اور نویں کوشش پر میری جان لے لے گا، مجھے کوئی ڈاکٹر، تانترک، مہاراج یا پنڈت نہیں بچا سکے گا، اس سانپ نے مجھے بتایا کہ وہ مجھے اپنے ساتھ لے جائے گا۔

وکاس دوبے نے یہ بھی کہا کہ ڈسنے سے تین سے چار گھنٹے پہلے اسے ایک پیشگی اطلاع ملتی ہے کہ سانپ ڈسنے والا ہے۔ میں اپنے گھر والوں کو اس بارے میں بتاتا ہوں اور وہ مجھے بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

نوجوان کا علاج کرنے والے ڈاکٹر جواہر لال کو یہ سب کافی عجیب معلوم ہوا اور انہوں نے وکاس کو اپنا گھر چھوڑ کر کہیں اور رہنے کا مشورہ دیا۔

نوجوان نے کہا کہ چوتھی بار جب سانپ نے کاٹا تو مجھے اپنا گھر چھوڑ کر کہیں اور رہنے کا مشورہ دیا گیا۔ پھر میں رادھا نگر میں اپنی خالہ کے گھر چلا گیا، لیکن مجھے پانچویں بار پھر کاٹا گیا۔ جس دن مجھے ساتویں بار کاٹا گیا، وہ جمعرات کا دن تھا۔ اور میں اپنے چچا کے گھر میں تھا۔

نوجان نے یہ بھی بتایا کہ اس ہفتہ کو سانپ اسے نہیں کاٹے گا کیونکہ اس نے اسے جمعرات کو کاٹ لیا تھا۔

چیف میڈیکل آفیسر راجیو نین گری نے کہا کہ متاثرہ نوجوان نے حکام سے مالی مدد کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نوجوان کلکٹریٹ آیا اور رونے لگا کہ اس نے سانپ کے بار بار کاٹنے پر علاج کے لیے کافی رقم خرچ کی ہے اور اب اس نے حکام سے مالی مدد کی درخواست کی ہے۔ میں نے اسے مشورہ دیا کہ وہ کسی سرکاری ہسپتال میں جائے جہاں اسے ویکسین مفت مل سکے۔

انہوں نے صورتحال کے انوکھے ہونے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وکاس دوبے کو ہر ہفتہ کو سانپ کاٹتا ہے۔ ’ہمیں ابھی یہ معلوم کرنے کی ضرورت ہے کہ آیا واقعی کوئی سانپ ہے جو اسے کاٹ رہا ہے۔ ہمیں اس ڈاکٹر کی اہلیت کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے جو اس کا علاج کر رہا ہے۔ ایک شخص کو ہر ہفتہ کو سانپ کاٹتا ہے اور وہ شخص اسی اسپتال میں داخل ہوتا ہے۔ ہر بار، اور صرف ایک دن میں صحت یاب ہونا عجیب لگتا ہے‘

چیف میڈیکل آفیسر نے مزید کہا کہ انہوں نے اس معاملے سے نمٹنے کے لیے تین ڈاکٹروں کی ٹیم تشکیل دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی لیے ہم نے اس کیس کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم بنانے کا سوچا، جس کے بعد میں لوگوں کو معاملے کی حقیقت بتاؤں گا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ جب بھی وکاس دوبے کو سانپ کاٹتا تھا، انہیں اسپتال لے جایا جاتا تھا اور علاج کے بعد وہ صحت یاب ہو جاتے تھے۔

Superstition

snake bite

Vikas Dubey