Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

تحریک انصاف نے 14 اگست کو مینار پاکستان میں جلسہ کی تردید کردی

مینار پاکستان جلسے میں قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں گے، درخواست کا متن
شائع 13 جولائ 2024 05:19pm

پاکستان تحریک انصاف نے 14 اگست کو مینار پاکستان میں جلسے کے اعلان کی تردید کردی ہے۔

میڈیا پر خبر آئی تھی کہ تحریک انصاف لاہور کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کیلئے درخواست جمع کروائی گئی ہے۔

سینیئر نائب صدر تحریک انصاف اکمل خان باری نے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت کیلئے باضابطہ درخواست جمع کرائی، درخواست کے متن کے مطابق مینار پاکستان جلسے میں قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کی جائے گی، تحریک انصاف کو چودہ اگست والے دن جلسے کی اجازت دی جائے۔

تاہم، اب تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹری جنرل حافظ ذیشان رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے چودہ اگست کو مینار پاکستان پر کسی جلسے کا اعلان نہیں کیا، کسی کارکن نے ذاتی حیثیت میں جلسے کی درخواست دی ہے جس کا تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کو جلسوں کی اجازت نہیں دی جارہی۔

PTI jalsa

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)