اسٹریٹ کریمنلز کے بعد سندھ پولیس کو ڈیجیٹل چوروں کا سامنا
اسٹریٹ کریمنلز کے بعد سندھ پولیس کو ڈیجیٹل چوروں کا سامنا، سندھ پولیس نے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سے رابطے میں سوشل میڈیا پر موجود 70 سے زائد ڈیجیٹل چوروں کے اکاؤنٹس کی نشاندہی کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مختلف اکاؤنٹس سندھ پولیس کا نام اور سندھ پولیس کا شناختی نشان استعمال کررہے ہیں۔
کراچی : عدالت نے اسٹریٹ کرمنل کو سزائے موت سنا دی
فیس بک پر موجود 47 اکاؤنٹس کی نشاندہی کردی گئی، جبکہ انسٹاگرام پر موجود 12 اکاؤنٹس، ایکس کے 6 اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔
مجموعی طور پر 70 سے زائد اکاؤنٹس شناختی نشان اور نام کاغلط استعمال کر رہے ہیں۔ جبکہ ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے فوری کاروائی اور اکاؤنٹس کو بند کرنے کی سفارش کردی ہے۔
Comments are closed on this story.