Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 2 افراد زخمی

اختر آباد کے مقام پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے بم نصب کیا گیا، نوعیت کا جائزہ لے رہے ہیں، حکام
شائع 13 جولائ 2024 12:31pm

کوئٹہ کے نواحی علاقے اختر آباد مغربی بائی پاس پر دھماکے میں دو افراد زخمی جن میں سے ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر اختر آباد کے مقام پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طورپر بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر موقع سے شواہد اکھٹے کئے گئے اور بم کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے کہ آیا یہ ریمورٹ کنٹرول تھا یا ٹائم ڈیوئس تھا۔

پاکستان

quetta