Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عظمیٰ بخاری کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوسکا، ’آئین ہار گیا بیگمات جیت گئیں‘

لاڈلے کی محبت میں پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا، وزیر اطلاعات پنجاب
شائع 13 جولائ 2024 11:58am

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مخصوصی نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر مزید کہا ہے کہ کہا ہے کہ کل سپرنظریہ ضرورت متعارف کروایا گیا، آئین ہارگیا بیگمات جیت گئیں۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کل وہ ملا جو انہوں نے مانگا ہی نہیں، ہم نے اچھے بچوں کی طرح تمام فیصلوں کو تسلیم کیا، لاڈلے کی محبت میں پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایجنسیوں کی مداخلت ہو تو پاناما جیسا فیصلہ آتا ہے۔

پاکستان

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)