چیف جسٹس نے مجھ سے کہا تھا انکی توسیع کی افواہیں ہیں مگر انہیں دلچسپی نہیں: وزیر قانون
وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مجھ سے کہا تھا کہ میری توسیع کے حوالے سے افواہیں گرم ہیں اور اگر ایسی بات ہو بھی تو انہیں کوئی دلچسپی نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام میں دوران انٹرویو انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ’میں خود اس بات کا گواہ ہوں کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد اٹارنی جنرل کی موجودگی میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مجھ سے کہا کہ میری توسیع کے حوالے سے افواہیں چل رہی ہیں اور اگر ایسی بات ہو بھی تو انہیں کوئی دلچسپی نہیں‘ ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیرقانون کے مطابق ’اس پر میں نے انہیں بتایا تھا کہ ایسی بات ہے ہی نہیں، ہم پینشن ریفارمز پر کام کررہے ہیں جس میں ریٹائر منٹ کی عمر میں 2 سال کا اضافہ کیا جائے گا‘۔
انہوں نے مزید بتایاکہ اس کے بعد تجویز دی گئی کہ آپ یہ تمام سیکٹرز میں کریں جس میں ججز بھی شامل ہوں، اس کے لیے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے۔
Comments are closed on this story.