Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں آٹا ملز مالکان کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل، بحران سراٹھانے لگا

تندور بند ہونے کا خدشہ، نان بائی آج شام فیصلہ کریں گے، عوام کو فکرلاحق
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2024 12:42pm

لاہور سمیت پنجاب بھر میں فلار ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہو گئی ہے۔ مارکیٹ میں آٹے کے تھیلے اب نایاب ہونا شروع ہو گئے۔ حکومت اور فلار ملز مالکان کے درمیان ودہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ حل نہ ہونے کا خمیازہ صارفین کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔

آٹے کا بحران شدت اختیار کررہا لاہور کی بیشتر مارکیٹ میں اگر آٹا خریدنا ہے تو دس دکانوں سے انکار سننے کے بعد کسی ایک کے پاس ہی آٹے کے کچھ تھیلے دکھائی دیتے ہیں۔

آٹے کی قلت شہریوں کیلئے پریشان کن ہے۔ شہری کہتے ہیں انتخابات میں بڑے وعدے کرنے والی حکومت کو اب عوام دکھائی نہیں دے رہی۔

فلار ملز ایسوسی ایشن نے 10 جولائی کو گندم کی واشنگ بند کی اور 11 جولائہ سے سپلائی بھی معطل ہے لیکن ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان بے نتیجہ بات چیت عوامی مشکلات کو بڑھا رہی ہے۔

پاکستان

Wheat