Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’اسیروں سے کربلا والوں کا گہرا رشتہ ہے‘

محرم الحرام کی مناسبت سے جیل کی امام بارگاہ میں مجالس کاخاص اہتمام کیا جاتا ہے
شائع 13 جولائ 2024 09:57am
Karachi Central jail Administration organized majalis for prisoners - Aaj News

کراچی میں محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔ سینٹرل جیل انتظامیہ نے بھی قیدیوں کے لئے امام بارگاہ میں مجالس کا اہتمام کیا ہے۔

یہ ہے کراچی کا سینٹرل جیل جہاں6ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں۔ ان قیدیوں کو اپنے اپنے عقائد پرعمل کی مکمل اجازت دی جاتی ہے۔ محرم الحرام کی مناسبت سے جیل کی امام بارگاہ میں مجالس کاخاص اہتمام کیا جاتا ہے۔

مولانا سید باقر رضا رضوی کہتے ہیں کہ جیل میں کئی سال سے مجالس سے خطاب کرتا آ رہا ہوں۔ امام حسین علیہ السّلام کا پیغام امن کا پیغام ہے، اسیروں سے کربلا والوں کا گہرا رشتہ ہے۔

جیل انتظامیہ کاکہناہے کہ جیل قیدیوں کے لئے سزاء کے ساتھ ساتھ درس گاہ بھی ہے جہاں انہیں ہر قسم کی تربیت دی جاتی ہے۔ مجلس کے اختتام پرعزاداروں میں نظر امام حسین علیہ السّلام تقسیم کی جاتی ہے۔

کربلا کے پیاسوں کی یاد میں سبیل امام حسین بھی لگائی جاتی ہے۔

پاکستان

jail

Karachi Police

Mahram