بجلی کی قیمتوں کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کی تیاریاں
نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 270 سے تجاوز کر جائے گی
اسلام آباد: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 تاریخ سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تقریباً 7 روپے اور 68 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 72 پیسے کا اضافے کا امکان ہے۔
قیمتوں میں اضافہ 16 جولائی سے شروع ہو کر آئندہ 15 روز کے لیے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 273.29روپے اور ڈیزل کی قیمت 281.17 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ یکم سے 15 جولائی تک پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جس کے بعد پیٹرول فی لیٹر قیمت 265 روپے 61 پیسے ہوگئی تھی۔
پاکستان
petroleum prices
Petrol Pumps
مقبول ترین
Comments are closed on this story.