Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کارڈیشین سسٹرز بھارت میں دیسی سواری کا مزہ لینے نکل پڑیں

عالمی شہرت یافتہ بیوٹی انفلوئنسر کم کارڈیشین اور انکی بہن کا بھارت میں شاندار استقبال کیا گیا
شائع 12 جولائ 2024 08:53pm
تصویر بھارتی میڈیا
تصویر بھارتی میڈیا

بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں جہاں مشہور بھارتی اداکار شرکت کے لیے پہنچ رہے ہیں وہیں غیر ملکی شخصیات بھی شادی میں شرکت کرنے بھارت پہنچی ہیں۔

انہیں غیر ملکی شخصیات میں عالمی شہرت یافتہ بیوٹی انفلوئنسر کم کارڈیشین اور ان کی بہن کلوئی خاص توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔

دونوں بہنوں کو ممبئی کے کلینا ہوائی اڈے سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔ کم کارڈیشین اور ان کی بہن کو بھارت آنے پر دل کی گہرائیوں سے ویلکم کیا گیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے گئے۔

ایک بھارتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ کم کارڈیشین کی جانب سے اننت امبانی کی شادی میں شرکت کے لیے کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر سے بھی زیادہ معاوضہ طلب کیا گیا ہے۔

وہیں شادی میں شرکت سے قبل کارڈیشین سسٹرز کی بھارت میں سیر سپاٹے کرنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں انہیں رکشہ میں سواری کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

کِم کارڈیشین کی بہن کلوئی کارڈیشین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں بہنوں کو رکشہ کی سواری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کلوئی نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ کِم اور میں بھارت پہنچ گئے ہیں اور ابھی ہم ایک رکشے میں سوار ہیں۔

خیال رہے کھرب پتی شخصیت مکیش امبانی نے اپنے بیٹے کی شادی میں مدعو کیے جانے والے غیر ملکی مہمانوں کی آمد کے لیے 100 پرائیویٹ جیٹ کا بھی انتظام کیا ہے۔

Mukesh Ambani

kim kardashian

Anant Ambani Wedding

auto ricksha ride