Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی میں سالے کو قتل کرنے والا شخص کراچی میں سسر کے ہاتھوں مارا گیا

مقتول نے راولپنڈی میں اپنے سالے کو قتل کیا تھا، پولیس
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2024 11:30pm

کراچی میں سسر نے داماد پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے سردار عباس نامی شخص جاں بحق جبکہ ایک راہگیر خاتون سکینہ زخمی ہوگئی۔

واقعہ بھینس کالونی موڑ عظیم ہوٹل پر پیش آیا جہاں تیش میں آئے سسر نے داماد پر فائر کھول دیئے جس سے سردار عباس نامی شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا ، جبکہ ایک راہگیر خاتون سکینہ زخمی ہوگئی۔

مردان : پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق، 2 اہلکار زخمی

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے مقتول کا آبائی تعلق اٹک سے تھا۔ مقتول کا شاہ لطیف ٹاؤن میں اپنا گھر ہے اور تین بچوں کا باپ ہے، تاہم سالے کوقتل کرنے کے بعد سے مقتول کی بیوی بچوں سمیت الگ رہائش پذیر تھی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول ملک سردار عباس کو اس کے سسر بشارت نے اپنے ساتھی کے ساتھ فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔ مقتول نے 6 ماہ قبل پنجاب میں اپنے سالے کوقتل کیا تھا اور گرفتار ہوکر راولپنڈی جیل چلا گیا تھا، جس کے بعد عدالت سے ضمانت ملنے پر کراچی آیا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گزشتہ روزمقتول کے سسرنے اپنی بیٹی کے ذریعے مقتول ملک سردارعباس کو فون کرکے صلح کے لیے بھینس کالونی موڑ نیشنل ہائی وےکے قریب بلوایا تھا، جہاں سسر بشارت نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

karachi

Murder

Karachi Police

Karachi Firing