Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

پی سی بی کو ڈومیسٹک کرکٹ کے لئے کوچز کی تلاش، اشتہار جاری

خواہش مند امیدوار 15 جولائی تک اپنی درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں
شائع 12 جولائ 2024 05:38pm

پاکستانی کر کٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ کوچز کی تلاش شروع کردی ہے، بورڈ نے ڈومیسٹک کوچزکی تعیناتی کا اشتہار بھی جاری کردیا ہے۔

اشتہار کے مطابق ڈومیسٹک کوچز کی تعیناتی کے لیے لیول ٹو کوچ ہونا، جبکہ سابق ٹیسٹ یا انٹر نیشنل کرکٹر یا کم ازکم 50 فرسٹ کلاس میچزکا تجربہ ہونا ضروری ہے۔

امیدوار کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش اورگیم ڈیویلپمنٹ کی صلاحیت ضروری ہے، خواہش مند امیدوار 15 جولائی تک اپنی درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔

PCB

Domestic Cricket

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)