Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نئی قومی سلیکشن کمیٹی میں کون کون شامل ہوگا ؟ ناموں کا اعلان ہوگیا

قومی سلیکشن کمیٹی میں 4 ووٹنگ اور 5 نان ووٹنگ ممبرز ہوں گے
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2024 07:37pm

پی سی بی نے نئی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا۔ قومی سلیکشن کمیٹی سینئر اورجونئیرٹیموں کا انتخاب کرے گی ۔

قومی سلیکشن کمیٹی سینئر اورجونئیرٹیموں کا انتخاب کرے گی، قومی سلیکشن کمیٹی میں 4 ووٹنگ اور5 نان ووٹنگ ممبرز ہوں گے، ووٹنگ ممبرزمیں ٹیم کا کپتان اورہیڈ کوچ شامل ہوں گے۔

پی سی بی میں سرجری: وہاب اور رزاق کے بعد ٹیم مینیجر منصور رانا بھی برطرف

سابق ٹیسٹ کرکٹرمحمد یوسف اوراسد شفیق ووٹنگ ممبرہوں گے، نان ووٹنگ ممبران میں اسٹنٹ کوچ اظہرمحمود، اور ایڈوائزر ٹو چیئرمین بلال افضل، مینجراینالسٹ حسن چیمہ، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان شامل ہونگے۔

میں بہت کچھ کہہ سکتا ہوں لیکن بلیم گیم کا حصہ نہیں بننا چاہتا، وہاب ریاض

ڈائریکٹر انٹر نیشنل عثمان واہلہ بھی نان ووٹنگ ممبرزمیں شامل ہوں گے۔ جبکہ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں اسد شفیق، بتول فاطمہ، کپتان اور کوچ شامل ہوں گے۔

PCB

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

pakistan selection committee