Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیپال میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ، دو بسیں دریا میں جا گریں

بسوں میں 65 افراد سوار تھے، ریسکیو آپریشن جاری، دیگر واقعات میں 10 افراد ہلاک ہوئے
شائع 12 جولائ 2024 05:08pm

بھارت کے ساتھ ساتھ نیپال میں بھی مون سون کی موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی ہے۔ جمعہ کی صبح لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دو بسیں دریائے ترشولی میں جا گریں۔

دریائے ترشولی میں گرنے والی دونوں بسوں میں مجموعی طور پر 65 افراد سوار تھے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ہلاکتوں کی حتمی تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ حکومت بھی اس حادثے کے حوالے واضح طور پر کچھ بتانے سے گریز کر رہی ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کے دیگر واقعات میں 10 افراد ہلاک ہوئے۔ نیپال کے بہت سے علاقے زیرآب ہیں۔ فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ آمد و رفت کے حوالے سے دشواریوں کے باعث ملک کے بہت سے حصوں میں صنعتی و تجارتی سرگرمیاں ماند پڑگئی ہیں۔ بعض علاقوں میں تعلیمی ادارے بھی بند کردیے گئے ہیں۔

Nepal

Landsliding

torrential rains

TWO BUSES PLUNGED INTO RIVER