Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت کی دو ریاستوں میں بجلی گرنے سے 43 افراد ہلاک

100 سے زائد زخمی ہوئے، آسام میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، کھڑی فصلیں زیرِ آب آنے سے کروڑوں کا نقصان
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2024 06:47pm

بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کے کئی علاقوں میں بجلی گرنے سے 38 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں بھی بجلی گرنے سے پانچ افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ بارشوں نے بہار میں بھی بہت کچھ تلپٹ کردیا ہے۔ لوگوں کو نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

شمال مشرقی ریاست آسام میں سیلاب نے تباہی مچادی۔ موسلا دھار بارش کے دوران اور سیلاب کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 79 ہوگئی ہے۔ آسام میں لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

مون سون کی بارشیں بھارت کی دوسری ریاستوں میں بھی ہوئی ہیں۔ کئی ریاستوں میں لاکھوں افراد کو بارش کے بعد سیلاب سے بچنے کے لیے گھروں سے نکل کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا ہے۔

bihar

heavy rains

andhra pradesh

CROPS INUNDATED

MANY RENDERED HOMELESS