Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت کی ایک اور شر انگیزی، چین سے پاکستان آنے والی کھیپ پکڑلی

103 ڈرمز میں 2560 کلو گرام کی کھیپ آنسو گیس کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکل پر مشتمل تھی۔
شائع 12 جولائ 2024 12:15pm

بھارت نے ایک بار پھر شر انگیزی کرتے ہوئے پاکستان آنے والی چینی کیمیکلز کی کھیپ پکڑلی ہے۔ آرتھو کلورو بینزیلائڈین میولونو نائٹرائل نامی کیمکل آنسو گیس کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔ جہاز پر 103 ڈرمز میں 2560 کلو گرام کیمیکل لدا ہوا ہے۔

چین سے آنے والی کیمیکل کی یہ کھیپ بھارتی کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کی کٹوپلی پورٹ روک لی گئی۔ چین کی چینگڈو شِچین ٹریڈنگ کمپنی نے یہ کھیپ 18 اپریل 2024 کو روانہ کی تھی۔ یہ کھیپ راولپنڈی میں قائم ڈیفینس سپلائر روحیل انٹرپرائزز کے لیے تھی۔

ہیونڈائی شنگھائی نامی اس جہاز پر قبرص لا پرچم نصب ہے۔ 8 مئی 2024 کو کسٹم حکام نے اِسے معمول کے چیک اپ کے دوران ضبط کیا۔

یہ کیمیکل ویزینار ارینجمنٹ نامی ایکسپورٹ کنٹرول نظام کے تحت رجسٹرڈ ہے جس پر بھارت نے دستخط کیے ہیں تاہم چین اور پاکستان نے دستخط نہیں کیے ہیں۔

پاکستان بھیجے جانے والے کیمیکلز کی یہ کھیپ کسٹم ایکٹ مجریہ 1962 اور ویپنز آف ماس ڈسٹرکشن ایکٹ 2005 کے تحت ضبط کی گئی۔

مارچ میں ممبئی کی نہاوا شیوا پورٹ چین ہی کی طرف سے پاکستان بھیجی جانے والی ایک کھیپ بھی پکڑی گئی تھی جو پاکستان کے جوہری اور میزائل پروگرام کے لیے تھی۔

india

china

پاکستان

shipment

chemical

TEAR GAS