Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی حافظ گل بہادر گروپ کے 2 دہشت گرد گرفتار

گرفتار ملزمان ٹی ٹی پی کیلئے فنڈز جمع کرتے تھے جو حال ہی میں کراچی واپس آئے تھے، سی ٹی ڈی
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2024 06:54pm

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) حافظ گل بہادر گروپ کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کے مطابق اینٹی ٹیرا رزم فنانسنگ یونٹ سی ٹی ڈی نے سہراب گوٹھ، جنجال گوٹھ میں کارروائی کر کے 2 دہشت گردوں ابوذر اور یعقوب مسعود کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان حافظ گلبہار گروپ سے ہے۔

آصف اعجاز شیخ کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی قیادت سے رابطے میں تھے، گرفتار ملزمان تحریک طالبان پاکستان کے لیے فنڈز جمع کرتے تھے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ دونوں ملزمان کا تعلق وزیر ستان سے ہے، جو حال ہی میں فنڈنگ آپریشن کے لیے کراچی واپس آئے تھے، ملزمان کو سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش اینٹی ٹیرارزم یونٹ نے گرفتار کیا۔

کراچی: بینک کیش وین کا گارڈ 60 لاکھ روپے سے بھرے تھیلے لے کر فرار

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے فنڈنگ کی رقم بھی برآمد کرلی گئی، ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

karachi

CTD

TTP

sohrab goth

Terrorist Arrest

Tehreek Taliban Pakistan (TTP)

TTP Terrorists