Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

خیبرپختونخوا حکومت کا غریب گھرانوں کو مفت سولر پینل دینے کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے منصوبے پر عملدرآمد کے لیے غور وخوض جاری
شائع 12 جولائ 2024 11:18am

خیبرپختونخوا حکومت نے غریب گھرانوں کو مفت سولر پینل دینے کا اعلان کردیا جبکہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔

خیبرپختونخوا کے غریب گھرانوں کو مفت سولرپینل دینے کا منصوبہ تیار ہوگیا، خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے منصوبے پر عملدرآمد کے لیے غور وخوض جاری ہے۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ صوبے میں ایک لاکھ سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے، منصوبے پرعملدرآمد کے لیے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔

500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر پینلز دینے کی منظوری

حکومت کی سولر پینل اسکیم: کیا آپ روشن گھرانہ پروگرام کے اہل ہیں؟

وفاقی بجٹ میں سولر پینلز سے متعلق بڑا اعلان کر دیا گیا

مزمل اسلم نے مزید کہا کہ منصوبے کو بینک کے ذریعے یا براہ راست شروع کیے جانے کے آپشنز زیر غور ہے، منصوبے کے لیے اچھے ونڈرز کو بھی تلاش کررہے ہیں۔

خیبر پختونخوا

peshawar

solar energy

solar system

KPK Government

Solar panels