Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

متحدہ عرب امارات میں 22 وہیلر ٹرک چلانے والی لڑکی عبایا کی وجہ سے مشہور

نوجوان خاتون نے والدہ کی موت کے بعد ٹرک چلانے کا فیصلہ کیا تھا
شائع 12 جولائ 2024 10:49am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ خلیج ٹائمز/ 22 سالہ فوزیہ ظہور، جو متحدہ عرب امارات میں ٹرک ڈرائیونگ کر رہی ہیں
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ خلیج ٹائمز/ 22 سالہ فوزیہ ظہور، جو متحدہ عرب امارات میں ٹرک ڈرائیونگ کر رہی ہیں

متحدہ عرب امارات میں ان دنوں نوجوان خاتون ڈرائیور کا چرچہ ہے، جو کہ ہیوی وہیکل لائسنس حاصل کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریاست میں ان دنوں 22 سالہ فوزیہ ظہور چرچہ میں ہیں جو کہ 22 وہیلر ٹرک چلاتی ہیں، جبکہ ان کی مقبولیت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ عبایا لیتی ہیں۔

خلیج ٹائمز سے گفتگو میں فوزیہ کلا کہنا تھا کہ لائسنس کے حصول میں ان کے ساتھ کوئی خاص برتاؤ نہیں کیا گیا تھا، تاہم انہوں نے پہلی باری میں ہی ڈرائیورنگ ٹیسٹ پاس کر لیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق 22 سالہ فوزیہ کا تعلق بھارت سے ہے، جبکہ عام طور پر ٹرک ڈرائیونگ کو مردوں کا پیشہ تصور کیا جاتا ہے، تاہم فوزیہ کے گھر والوں نے اس حوالے سے نوجوان خاتون کو مکمل سپورٹ کیا ہے۔

بھارتی بس ڈرائیور کے ساتھ ’بھاگنے‘ والی امریکی لڑکی پکڑی گئی

ذرائع کے مطابق فوزیہ کے والدہ گزشتہ رمضان انتقال کر گئی تھیں، جبکہ فوزیہ کے والد ان کی پیدائش سے قبل ہی وفات پا چکے تھے، والدہ کی موت کے بعد فوزیہ نے گھر کو سنبھالنے کا فیصلہ کیا۔

فوزیہ بتاتے ہیں کہ میں اپنی والدہ کے لیے بے حد محنت کرتی تھی، میں اپنے آپ کو ان کا بیٹا ہی سمجھتی تھی، جہاں انہوں نے ذمہ داریاں سنبھالی اور مشکل حالات میں بھی ثابت قدم رہیں۔

فوزیہ کا کہنا تھا کہ جب والدہ کا انتقال ہوا تو وہ بھی افسردہ ہوگئی تھیں، تاہم اسے احساس ہوا کہ اس کی زندگی کا ایک خاص مقصد ہے، یعنی خواتین کی طاقت۔

جبکہ فوزیہ نے بھارت کی جامعہ سے کامرس اور بزنس میں ڈگری حاصل کی ہے، فوزیہ نے 2013 میں کار لائسنس حاصل کیا تھا، جبکہ 9 سال بعد ہی ہیوی وہیکل لائسنس حاصل کرلیا۔

لائسنس کے حصول کے بعد ہی فوزیہ کو فجیرہ کی نجی کمپنی میں ملازمت مل گئی، جبکہ فوزیہ پراجیکٹس مکمل کرنے پر اور آئٹمز ٹرانسپورٹ کرنے پر چارج کرتی ہیں۔

ٹرک چلانے کے تجربے کے حوالے سے فوزیہ کا بتانا تھا کہ گاڑی چلانے اور ٹرک چلانے میں کافی فرق ہے۔ ٹرک ڈرائیورز کو ہمیشہ محتاط رہنا پڑتا ہے، ٹرک کا آئل، ٹائر پریشر، پانی، لیکس تمام چیزوں کا خیال رکھنا اور دھیان ضروری ہوتا ہے۔

UNITED ARAB EMIRATES

Truck Driver

fozia

female driver