Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر تمام پروازیں بحال کردی گئیں

گزشتہ روز آگ لگنے کے باعث رن وے کو بند کردیا گیا تھا
شائع 12 جولائ 2024 08:47am

پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر تمام پروازیں بحال کردی گئیں، گزشتہ روز آگ لگنے کے باعث رن وے کو بند کردیا گیا تھا۔

گزشتہ روز سعوی ائیرلائن کو پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے وقت ٹائر کو آگ لگنے کا واقع پیش آیا تھا جس پر قابو پاکر مسافروں کو بحفاظت نکال دیا گیا تھا تاہم رن وے کو بند کردیا گیا تھا جس کو اب بحال کردیا گیا ہے۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق پی آئی اے سمیت دیگر پروازیں اپنی معمول کے مطابق ہوگی اور آج دبئی، شارجہ، کراچی کے لیے فلائٹس اپنی مقررہ وقت پر آئے اور جائے گی۔

peshawar

BACHA KHAN AIRPORT

peshawar airport