Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

پیپلز پارٹی پوری طرح ن لیگ کے ساتھ کھڑی ہے، حکومت پر آصف زرداری کی تنقید کی خبر غلط ہے، قمر زمان کائرہ

اتحادی حکومت میں اختلافات اچھنبے کی بات نہیں ہے، قمر زمان کائرہ
شائع 11 جولائ 2024 10:33pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت پوری طرح ن لیگ کے ساتھ کھڑی ہے، حکومت پر آصف زرداری کی تنقید کی خبر غلط ہے۔

قمر زمان کائرہ نے آج نیوز کے پروگرام ”نیوز انسائٹ وِد عامر ضیاء“ میں گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ روز بلاول ہاؤس لاہور میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین سے ملاقات کے بعد میڈیا پر چلنے والی خبر کی تردید کی۔

انہوں نے کہا کہ صدر زرداری بلاول ہاؤس میں کچھ لوگوں سے ملے اور پارٹی امور پر بات چیت کی، صدر زرداری نے پی ٹی آئی کے دور پر بھی بات کی، صدر مملکت نے موجودہ حکومت کی مجبوریاں گنوائیں اور کہا کہ زمینداروں کو ٹیکس دینا چاہئے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا میڈیا پر ن لیگ کی حکموت پر تنقید کے حوالے جو خبر چلی اس کا کوئی سر پیر ہی نہیں ہے۔

آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ، صوبوں نے زراعت پر انکم ٹیکس کو تسلیم کرلیا

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت غلطی کرے گی تو ہم نشاندہی کریں گے، اتحادی حکومت میں اختلافات اچھنبے کی بات نہیں ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بجٹ ہماری خواہش کے مطابق نہیں ہے، بجٹ بناتے وقت گزشتہ سال کے اخراجات کو سامنے رکھا جاتا ہے۔

سستی سے کام کو برداشت نہیں کروں گا، وزیراعظم کی وفاقی کابینہ کو تنبیہ

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنا حجم کم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، حکومت کچھ محکمے بھی کم کر رہی ہے۔

Qamar Zaman Kaira

President Asif Ali Zardari