Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِاعلٰی بلوچستان سرفرازبگٹی کی ملاقات

وزیراعلیٰ نے آصف زرداری کو صوبے امن وامان ، ترقیاتی منصوبوں سمیت مجموعی صورتحال بارمیں آگاہ کیا۔
شائع 11 جولائ 2024 09:35pm

ایوان صدرمیں صدرمملکت آصف زرداری سے وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی نے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیرِاعلٰی نے صدرکوعوامی فلاح کیلئے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پربریفنگ دی ۔

صدرمملکت نےصوبےکی ترقی وخوشحالی کیلئے منصوبوں کی جلد تکمیل پرزور دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں زراعت کے فروغ کیلئے وفاق کے تعاون سے کچّھی کینال کی جلد تکمیل ضروری ہے، صوبائی حکومت بلوچستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے موثر اقدامات اُٹھائے۔

صدرمملکت آصف زرداری نے صوبے میں جاری منصوبوں کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات پراطمینان کا اظہارکیا۔

PPP

Pakistan People's Party (PPP)

President Asif Ali Zardari

Mir Sarfaraz Bugti