Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

لیسکو میں صارفین کو بلاجواز ڈٹیکشن بل ڈالنے سے روک دیا گیا، ذرائع

میٹر اتار کر لاکھوں روپے چوری کا کہہ کر بل بھیجا جا رہا ہے، صارفین
شائع 11 جولائ 2024 06:07pm

لیسکو میں صارفین کو بلاجواز ڈٹیکشن بل ڈالنے سے روک دیا گیا، ذرائع کے مطابق متعدد صارفین نے شکایات کیں کہ میٹر اتار کر لاکھوں روپے چوری کا کہہ کر بل بھیجا جارہے لیسکو کی بیشتر سب ڈویژنوں میں ناجائز ڈٹیکشن سامنے آئی ہے۔

لیسکو صارفین کوبلاجوازڈٹیکشن بل ڈالنےسےروک دیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین نے شکا یت کی ہے کہ میٹراتارکرلاکھوں روپےچوری کاکہہ کربل ڈالےجارہے، ایس ڈی اوکویکطرفہ کاروائی سےمنع کردیا گیا، ایس ڈی اوزچیک میٹرلگاکرلوڈ کے حساب سے بل ڈالیں گے۔

لیسکو ذرائع کے مطابق کسی صارف کو تین ماہ سے زائد بل نہیں ڈالا جا سکے گا میٹر ریڈر ہر ماہ ریڈنگ لیتا ہے، کوئی خرابی ہو تو مانیٹر کرنا ذمہ داری ہے، لیسکو کی بیشتر سب ڈویژنوں میں ناجائز ڈٹیکشن سامنے آئی ہے جس کے بعد لیسکو چیف نے ڈٹیکشن کا ڈیٹا مانگ لیا ہے۔

lahore

LESCO