Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

مالی مشکلات اور بجلی کا بھاری بل، ہاکی اولمپئین زاہد شریف نے گردہ بیچنے کا عندیہ دے دیا

میرے پاس میڈلز کے علاوہ گردہ ہے جو میں فروخت کرنے کو تیار ہوں، زاہد شریف
شائع 11 جولائ 2024 05:02pm

ہاکی کے سابق پاکستانی اولمپئین زاہد شریف نے مالی مشکلات کے باعث بجلی کا بل بھرنے کیلئے اپنا گردہ بیچنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

زاہد شریف نے صدرمملکت، وزیراعظم، آرمی چیف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت معاشی مشکلات کا شکار ہوں، بجلی کا بل جمع کروانے کی بھی استطاعت نہیں ہے۔

زاہد شریف نے کہا کہ حکمران ساتھی ہاکی کھلاڑیوں اور کرکٹرز کی بھی مالی اعانت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس میڈلز کے علاوہ گردہ ہے جو میں فروخت کرنے کو تیار ہوں۔

electricity bills

Former Hockey Olympian

Zahid Sharif