Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہنگو میں مسجد کی چھت گرنے سے 13 افراد زخمی

واقعہ کے بعد زخمی افراد کو ملبے سے نکال کراسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ریسکیو حکام
شائع 11 جولائ 2024 04:59pm

ہنگو کے علاقہ لودھی خیل میں مسجد کی چھت گرنے سے 13 افراد زخمی ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر ہنگو اسفندیار خالد کے مطابق گاؤں لودھی خیل میں مرد اور خواتین مسجد کی پر چھت مٹی ڈالنے میں مصروف تھے کہ اس دوران چھت گئی ۔

حادثے کے نتیجے میں 9 خواتین سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔ اے سی کے مطابق واقعہ کے بعد زخمی افراد کو ملبے سے نکال کر علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

injured

Hangu

rescue 1122