بجلی صارفین سے سالانہ 860 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا انکشاف
500 روپے سے 2000 کے بل پر 10 سے 12 فیصد ٹیکس عائد ہے، ایف بی آر نے پاور سیکٹر کو ٹیکس کلیکشن ایجنٹس بنا دیا ہے
ملک بھر کے بجلی صارفین سے سالانہ 860 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا انکشاف ہوا ہے.
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکریٹری پاور نے بجلی بلوں میں ٹیکس وصولی سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی میں پیش کی۔
دوران بریفنگ سیکریٹری پاور ڈویژن نے انکشاف کیا کہ بجلی بلز میں ایف بی آر کو 860 ارب روپےٹیکس جمع کرکے دیتے ہیں، بجلی صارفین پر ٹیکسوں کا بوجھ ہے۔
سیکریٹری پاور نے کہا کہ 500 روپے سے 2000 کے بل پر 10 سے 12 فیصد ٹیکس عائد ہے،25 ہزار کے بل پر 7.5فیصد ایڈوانس ٹیکس لاگو ہے، اس کے علاوہ 4 فیصد مزید سیلز ٹیکس بھی عائد ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر نے پاور سیکٹر کو ٹیکس کلیکشن ایجنٹس بنا دیا ہے، بجلی بلوں کی تمام کیٹگریز پر 18 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
پاکستان
مقبول ترین
Comments are closed on this story.