Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا کے 2 ہزار سرکاری پرائمری اسکولز کرائے کی عمارتوں میں قائم ہونے کا انکشاف

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی
شائع 11 جولائ 2024 03:19pm

خیبر پختونخوا میں 2 ہزار کے قریب سرکاری پرائمری اسکولز کے پاس ذاتی عمارت نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے سالانہ رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی کے آبائی ضلع صوابی کے 50 سرکاری پرائمری اسکولز ذاتی عمارت سے محروم ہیں جبکہ پورے صوبے میں پرائمری اسکولز کی چھتیں نہیں ہیں اور مختلف اضلاع میں 463 سرکاری پرائمری اسکولز کرایے کے عمارتوں میں قائم کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے میں 323 سرکاری پرائمری اسکولز عطیہ شدہ عمارتوں میں قائم ہیں جبکہ ذاتی عمارتیں نہ ہونے کی وجہ سے 392 پرائمری سکولز دیگر اسکولز کے ساتھ ایڈ جسٹ کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اپر کوہستان میں ادھے سے زیادہ سرکاری اسکولز کی ذاتی عمارت ہی موجود نہیں ہے۔

خیبر پختونخوا

Schools

kpk schools

Government Primary Schools