Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تین ہٹی کراچی میں دوکاندار کو لوٹنا مہنگا پڑ گیا، فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

دکاندار نے لائسنس یافتہ اسلح سے فائرنگ کی۔ دوسرا ڈاکو زخمی ہوگیا
اپ ڈیٹ 11 جولائ 2024 04:48pm
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی والوں نے اسلحہ بردار لٹیروں کے خلاف ازخود ایکشن لینا شروع کردیا۔ کراچی کے علاقے تین ہٹی میں دوکاندار کو لوٹنا ملزمان کو مہنگا پڑ گیا۔

دکاندار نے لائسنس یافتہ اسلح سے فائرنگ کرکے ایک ڈاکو کو ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ ملزمان نے اسلحہ دیکھا کر واردات کرنا چاہی تھی۔

واضح رہے کہ چند برس سے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی شرح غیرمعمولی بڑھ گئی ہے جبکہ پولیس اور رینجرز کی کارکردگی پر متعدد سوالات بھی اٹھے ہیں۔

حالیہ دنوں میں ایک ایسی بھی خبریں زیر گردش رہی جن میں پولیس اہلکاروں کو افسران کے ساتھ مل کر دکان لوٹنے میں ملوث پایا گیا۔

پاکستان

karachi

Karachi Street Crimes