Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیف سٹی نے بس میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ملزم کے اگلے اسٹاپ پر پہنچنے سے پہلے پولیس موقع پر پہنچ گئی
شائع 11 جولائ 2024 01:53pm

لاہور میں خاتون کو بس میں ہراساں کرنے والے ملزم کو سیف سٹی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔ سیف سٹی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی بروقت کارروائی کی وجہ سے داتا دربار کے قریب لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ خاتون نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں بس میں ہراسگی کی شکایت کی تھی۔

خاتون نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو متعلقہ بس کی لوکیشن بتائی جس کے بعد خاتون کی شکایت پر سیف سٹی نے کیمروں کے ذریعے بس کو فالو کیا۔

ملزم کے اگلے اسٹاپ پر پہنچنے سے پہلے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ بس کے سٹاپ پر پہنچتے ہی خاتون کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

پاکستان

safe city project

punjab safe city authority