Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

امریکا کا اسرائیل کو 500 پاؤنڈ وزنی بم کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

اسرائیلی فوج غزہ میں آپریشن کے تیسرے مرحلے کے لیے تیاری کر رہی ہے، اسرائیلی میڈیا
شائع 11 جولائ 2024 12:07pm

جوبائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو 500 پاؤنڈ کے بموں کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق امریکی اہلکار نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ اسرائیل کو 500 پاؤنڈ کے بموں کی ترسیل دوبارہ شروع کر دے گی لیکن گنجان آباد غزہ میں ان کے استعمال کے خدشات پر 2,000 پاؤنڈ کے بموں کی فراہمی کو روکے رکھے گی۔

امریکا نے مئی میں 2,000 پاؤنڈ اور 500 پاؤنڈ کے بموں کی کھیپ کو غزہ پر پڑنے والے اثرات پر تشویش کی وجہ سے روک دیا تھا۔ انتظامیہ کی خاص تشویش رفح میں اتنے بڑے بموں کا استعمال تھی جہاں دس لاکھ سے زیادہ فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا کہ فوج غزہ میں آپریشن کے تیسرے مرحلے کے لیے تیاری کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی جارحیت سے اب تک 38,200 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 88 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔

تصاویر: فلسطین اسرائیل کشیدگی میں ہونیوالی تباہی کے مناظر

اسرائیلی چینل 12 کے مطابق، وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو، وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور اعلیٰ فوجی اور انٹیلی جنس حکام کا ایک اجلاس ہوا جس میں فوج کے کمانڈروں نے رفح میں مزید چار ماہ کی کارروائیوں کے لیے کہا۔

Palestine

America

MORE BOMBARDMENT

isreal

Amid Gaza War